Home Uncategorized اسرائیلی بمباری میں گھر والوں کو کھودینے والی بچی کی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی آبدیدہ ہوگیا

اسرائیلی بمباری میں گھر والوں کو کھودینے والی بچی کی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی آبدیدہ ہوگیا

Share
Share

غزہ:اسرائیلی فوج کی بمباری میں والدہ اور بھائی سمیت گھر والوں سے محروم ہونے والی معصوم زخمی بچی کی اسپتال میں کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غزہ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، نابلس میں ایک عمارت پر حملے میں 5 افراد شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں عمارت پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی ایک گھر پر بمباری سے معصوم بچی سیلا کی والدہ اور بھائی شہید ہوگئے جبکہ زندہ بچ جانے والی بچی کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے اس کا علاج کیا، جس کے بعد بچی تیزی سے صحتیابی کی طرف گامزن ہے۔

فلسطینی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیلا کی ویڈیو شیئر کی ہے، اس معصوم بچی سے مل کر ہر شخص اداس نظر آرہا ہے، تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے ایک پاؤں پر پلاستر چڑھا ہوا ہے اور اپنے اوپر گزرنے والے اتنے بڑے سانحے سے بے خبر اسپتال میں کھیلتی کودتی نظر آرہی ہے۔

اس دوران اسپتال کا عملہ بچی کو بہلانے کی کوشش کرتے ہوئے اسے کھانے کی چیزیں بھی پیش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بچی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی مذمت کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...