Home نیوز پاکستان بلوچستان کے شہروں میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق ،تین افراد زخمی

بلوچستان کے شہروں میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق ،تین افراد زخمی

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، جعفر آباد اور تربت میں دھماکے ہوئے ہیں جن کے باعث ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ شہر کے اسپنی روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، بعد ازاں سکیورٹی اور امدادی ادارے وہاں پہنچ گئے۔ فوری طور پر ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور چند زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسی طرح تربت شہر میں غلام نبی چوک پر دستی بم کا دھماکا ہوا جس ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تیسرا دھماکا ضلع جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر ہوا جہاں کریکر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تینوں واقعات میں سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعات کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...