Home سیاست ‎‎نگران وزیراعظم اور مالدیپ کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

‎‎نگران وزیراعظم اور مالدیپ کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

‎اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

‎وزیراعظم ہاوٴس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ٹیلی فون کیا ، اس ٹیلی فون کا مقصد ابوظہبی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج ( کوپ۔28) کے فریقین کی کانفرنس کے 28ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ان کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا تھا۔

‎ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوٴں نے باہمی تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ تجارت اور ماحولیاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
‎دونوں رہنماوٴں نے وسیع تر علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...