Home نیوز پاکستان ‎مری اور گلیات میں شدید برف باری، پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

‎مری اور گلیات میں شدید برف باری، پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

Share
Share

‎اسلام آباد:مری اور گلیات میں شدید برف باری کے باعث پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

‎مری اورمضافاتی علاقوں میں موسم سرما کی برف باری جاری ہے۔پاکستان آرمی کے دستوں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔سینکڑوں گاڑیوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو مری کے مضافاتی علاقوں میں ریسکیو کیا۔

‎پاکستان آرمی ضروری سامان کے ساتھ سول انتظامیہ کے ہمراہ گزرگاہوں کو کلیئر کر رہے ہیں۔شدید سردی کے باعث مشکلات میں گھرے افراد کو پاکستان آرمی کی جانب سے امدادی سامان بھی پہنچایا گیا۔

‎متعدد سیاحوں اور خاندانوں کو باحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...