Home سیاست شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔

شیخ رشید احمدنے یہ بھی کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...