Home Uncategorized شدید گرمی اور ہیٹ ویو،بھارت میں 11 اور بنگلادیش میں 9 افراد دم توڑ گئے

شدید گرمی اور ہیٹ ویو،بھارت میں 11 اور بنگلادیش میں 9 افراد دم توڑ گئے

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں شدید گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ پڑوسی ملک بنگلادیش میں ہیٹ ویو نے شہریوں کی جان لے لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی اور ریاست آسام میں گرمی کی تازہ لہر میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں معمر افراد کی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ سے نئی دہلی اور قریبی ریگستانی ریاست راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ (122 ڈگری ایف) تک بڑھ گیا ہے جو معمول سے دو گنا زیادہ ہے۔ریاست آسام میں ایک 60 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے۔

شدید گرمی کی لہر نے پڑوسی ملک بنگلادیش میں بھی 9 افراد کی جان لے لی۔ بنگلادیش میں بھی رواں ماہ گرمی ڈیرے ڈالے رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

بنگلادیش میں کچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلاب ہوں یا شدید گرمی ہو۔ یہ موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...