Home سیاست فیصل چودھری دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل، فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ کے خلاف بیان نہ دیں، بانی پی ٹی آئی

فیصل چودھری دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل، فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ کے خلاف بیان نہ دیں، بانی پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے مابین صلح صفائی کرادی۔

فیصل چودھری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور فیصل چودھری کمرہ عدالت میں کافی دیر گلے مل کے گفتگو کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی، بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کے ذریعے فواد چودھری کو بھی پیغام بھجوایا جس میں کہا کہ فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی سے فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکالنے کی سفارش کی، بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی، فیصل چودھری اور سلمان اکرم راجہ کے مابین صلح صفائی کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے، بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں دیر تک فیصل چودھری سے بغل گیر رہے۔

Share
Related Articles

ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، نادراسے رپورٹ طلب

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان...

آرمی چیف سے امریکی اعلی سطح کے وفد کی ملاقات ، عالمی صورتحال ، پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو

راولپنڈی :امریکہ کے بیورو آف ساوٴتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے سینئر...

ملٹری ٹرائل کیس، ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار...