Home Uncategorized فیصل قریشی نے قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فیصل قریشی نے قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے عید الاضحیٰ میں قربانی پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

نجی ٹی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ قربانی ہماری اسلامی روایت کا حصہ ہے جسے پورا کرنے کے بارے میں اللہ کا حکم ہے اور اللہ کے حکم پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔

اداکار نے کہا کہ لوگ لبرل بننے کے چکر میں قربانی پر اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان پیسوں سے غریب کی مدد کرنی چاہئے۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ قوم میں یکجہتی پیدا کرنے کیلئے 14 اگست کو تقاریب منعقد کی جاتی ہیں، اس وقت کسی کو خیال نہیں آتا کہ ان پیسوں سے غریب بچیوں کی شادی کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کی روح اور فلسفے کو سمجھنے کیلئے لوگوں کو اہل علم افراد کے پاس جاکر بیٹھنا چاہئے اور اسلام کو بدنام نہیں کرنا چاہئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...