Home سیاست فیض آباد دھرنا کیس، انکوائری کمیشن نے کام شروع کر دیا،ریکارڈ طلب

فیض آباد دھرنا کیس، انکوائری کمیشن نے کام شروع کر دیا،ریکارڈ طلب

Share
Share

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس بارے انکوائری کمیشن نے کام شروع کر دیا، فیض آباد دھرنے کے حوالے سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انکوائری کمیشن کا باضابطہ اجلاس ہوا۔کمیشن کا اجلاس سابق آئی جی اختر شاہ کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سابق آئی جی طاہر عالم شریک نہ ہو سکے، اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے شرکت کی۔

انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا، اب تک ہونے والی انکوائری رپورٹس بھی کمیشن نے طلب کر لیں، فیض آباد دھرنے کے حوالے سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس میں دھرنا کیس کے حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...