Home سیاست محسن نقوی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی

محسن نقوی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی

Share
Share

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز (Mr. Neil Hawkins) سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے پر آسٹریلوی ہائی کمشنر اور عوام کو مبارکباد دی۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور مارک ٹیلر کے دستخط والی کرکٹ بال پیش کی، انہوں نے کہا کہ محسن نقوی مستعد اور متحرک وزیر اعلیٰ ہیں، میڈیا پر دن رات کام کرتے نظر آتے ہیں، محسن نقوی کو پارکس کا وزٹ کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

نیل ہاکنز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک اور باغات کی اپ گریڈیشن خوش آئند ہے، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور چڑیا گھر کے لئے کینگروز دینے کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے نمٹنے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں، شہریوں کے لئے ماسک لازم قرار دیا گیا ہے، دوست ملکوں کے تعاون سے سموگ سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر رہے ہیں، بہتر ماحول اور تفریح کے لئے پارکس کو عالمی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زراعت، لائیو سٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی میں آسٹریلیا کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، زراعت، لائیوسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبو ں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...