Home سیاست فیض آباد دھرناکیس، شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پیش نہ ہوئے

فیض آباد دھرناکیس، شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پیش نہ ہوئے

Share
Share

راولپنڈی:فیض آباد دھرنا کے سلسلے میں کمیشن کی تحقیقات جاری، شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

دھرنا کمیشن کے مطابق فیض آباد دھرنا کے وقت شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے، تحقیقات کی رپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر فیض آباد دھرنا کی تحقیقات کیلئے قائم سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں کمیشن کی تحقیقات جاری ہے۔

کمیشن نے شہبازشریف کو بحیثیت سابق وزیراعلیٰ پنجاب بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا مگر شہبازشریف پیش نہ ہو سکے۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت بیورو کریسی اور پولیس افسروں کے بیان بھی ریکارڈ کئے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...