Home sticky post 4 فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی، محسن نقوی

فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی، محسن نقوی

Share
Share

گجرانوالہ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے گجرانوالہ میں مرکز مصطفے کا دورہ کیا اور مختلف سیکشن دیکھے۔

محسن نقوی کی مرکز مصطفے کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفے کے مثالی کردار کو سراہا اور طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی۔ عظیم فتح پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔

مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ پاکستانی قوم داندن شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا۔ قوم نے مثالی جرات اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالٰی کی مدد شامل حال رہی۔

سرپرست اعلیٰ مرکز مصطفے مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعا خیر کروائی۔ ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

Share
Related Articles

علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے بانی...

قومی اسمبلی سے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد...

قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، تحریک انصاف کی مخالفت

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے...

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی،اسحا ق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے...