Home سیاست فواد چودھری نے نیا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا

فواد چودھری نے نیا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا

Share
Share

اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نیا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چودھری پیش ہوئے۔

دوران سماعت فواد چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ آپ نے آرڈر میں کہا کہ معافی نامے میں میری لینگوئج درست نہیں تھی، میں اپنی لینگوئج درست کر کے معافی نامہ دوبارہ جمع کرا رہا ہوں۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نیا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے سماعت 24 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر آرڈر کرتے ہیں۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر دوبارہ غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا دیا ہے، دیکھیں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات تو ابھی ہوتے نظر نہیں آرہے، حلقہ بندیوں کی باتیں چل رہی ہیں، اگر حلقہ بندیاں ہوتی ہیں تو اس کا مطلب ہے انتخابات وقت پر نہیں ہو رہے، پی پی پی اور ن لیگ نے جو آئین کا حال کیا ہے سب کے سامنے ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...