Home سیاست سپریم کورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی

سپریم کورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کیس، عدالت نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی. چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئےاحسن اقبال نظم و ضبط والے انسان ہیں،میری نظر میں احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں جذبات میں انہوں نے کوئی بات کہ دی ہو گی.

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی.

عدالت نے قرار دیاتوہین عدالت ہوئی ہے یا نہیں یہ طے کرنا ہمارا کام ہے،درخواست گزار صاحب آپ نے اطلاع دی آپ کا شکریہ،اس کیس کو مزید چلانے کے لیے گراؤنڈ موجود نہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ 25 اپریل 2018 کو احسن اقبال نے بطور وفاقی وزیر داخلہ زیر سماعت مقدمے بارے میں بات کی تھی،احسن اقبال نے کہا تھا کہ کسی فوجی افسر یا جج کی طرح ہماری بھی عزت ہے،یہ مقدمہ مزید چلانے کی کوئی وجہ نہیں۔

خیال رہے کہ لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 2مئی 2018 کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہوئی تھی. توہینِ عدالت کی درخواست پانچ سال بعد آج پہلی مرتبہ سماعت کیلئے مقرر کی گئی. عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی.

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...