Home سیاست فواد چوہدری الیکشن جیل سے لڑیں گے، فیصل چوہدری

فواد چوہدری الیکشن جیل سے لڑیں گے، فیصل چوہدری

Share
Share

اسلام آباد:فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری الیکشن جیل سے لڑیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کے الیکشن لڑنے سے متعلق اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری 8 فروری 2024ء کا الیکشن کس جماعت سے لڑیں گے؟ یہ سرپرائز ہوگا۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ کل فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہوئی ہے اور آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے معاملات شروع کردیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدالت سے سابق وفاقی وزیر کے اوپن ٹرائل کی درخواست کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...