Home سیاست فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس، اہلیہ بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار

فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس، اہلیہ بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار

Share
Share

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی منظوری واپس لیے جانے کے ساتھ ہی فواد چوہدری پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک گئی۔

الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاوٴنٹس سامنے آنے کے بعد حبا چوہدری کے خلاف اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں جہلم کے صوبائی حلقے سے انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

ایف آئی اے نے حبا چوہدری کے غیر ملکی دوروں اور اسٹیٹ بینک نے بینک اکاوٴنٹس کا ریکارڈ پیش کر دیا۔ حبا چوہدری نے بینک اکاوٴنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے تھے۔ اس سلسلے میں حبا چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد اور انہیں نااہل کیے جانے پر فواد چوہدری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات منظوری کا حکم نامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاوٴنٹس اثاثے غیر ملکی دورے چھپائے۔

الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ آپ کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔کاغذات نامزدگی کی منظوری واپس لیے جانے کے ساتھ ہی فواد چوہدری پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک گئی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...