Home سیاست اسد قیصر اور تیمور جھگڑا سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات منظور

اسد قیصر اور تیمور جھگڑا سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات منظور

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن ٹربیونلز نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور تیمور جھگڑا سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے۔

ہائی کورٹس کے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعتیں جاری ہیں۔ اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی ہیں۔ 10 جنوری تک تمام فیصلے سنادیے جائیں گے۔

راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 23 چکوال سے فوزیہ بہرام کے کاغذات منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے اعتراضات مسترد کردیے اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

پشاور میں الیکشن ٹربیونلز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، سابق ایم این اے شیر علی ارباب کی اپیلیں منظور کرلیں۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 36 ہنگو سے پی ٹی آئی ہنگو کے صدر یوسف خان کی اپیل بھی منظور کرلی۔

راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل سربراہ جسٹس مرزا وقاص روٴف نے تحریک انصاف کے تمام امیدواروں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، میجر طاہر صادق، ان کی اہلیہ ناز صادق ، پی پی 15 سے سابق وزیر قانون بشارت راجہ، کرنل اجمل صابر، مرتضیٰ ستی، طارق مرتضی، سیمابیہ طاہر، سابق وزیر راجہ راشد حفیظ کے کاغذات منظور کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...