Home sticky post 5 ایف بی آر نے قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر موجود مزید ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیر لوگوں کا سراغ لگالیا

ایف بی آر نے قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر موجود مزید ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیر لوگوں کا سراغ لگالیا

Share
Share

اسلام آباد:ایف بی آر نے قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر موجود مزید ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیر لوگوں کا سراغ لگالیا اور انہیں نوٹس جاری کرنا شروع کردیے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام نے بتایا کہ ادارے نے مختلف ذرائع سے حاصل کردہ ڈیٹا کی چھان بین اور اے آئی بیسڈ آڈٹ و ڈیسک آڈٹ کے دوران مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز میں سے زیادہ تر کو نوٹس بھیجے جاچکے ہیں فہرست میں ایسی گھریلو خواتین بھی شامل ہیں جن کے شناختی کارڈ پر بھاری خریداریاں ہوئی ہیں اور بھاری اخراجات ہوئے ہیں اس کے علاوہ ٹرانزیکشنز بھی ہوئی ہیں مگر ان کی جانب سے کسی قسم کے گوشوارے جمع نہیں کروائے جارہے ہیں اور وہ تاحال ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ان امیر لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ نان فائلرز دستاویزات کے ساتھ تین سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں۔

ایف بی آر نان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن یا گھر پر نوٹس بھیج رہا ہے، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نوٹس کے کمپلائنس نہ کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...