Home نیوز پاکستان ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کے لئے ایف بی آر تیار

ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کے لئے ایف بی آر تیار

Share
Share

 

اسلام آباد: تاجروں سے ٹیکس وصولی کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کے لیے تیار ہوگیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری ہو سکتا ہے، چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے۔

انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز ہے۔

قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کسی صورت تاجروں کے دباؤ میں نہیں آئے گی، ریٹیلیرز کو ہر صورت ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا۔

اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں احسان افضل نے کہا کہ ہم مذاکرات سے نہیں بھاگیں گے لیکن تاجروں کے پریشر میں نہیں آئیں گے اور اگر تاجروں کو لگتا ہے ہم غلط کر رہے ہیں تو دوبارہ بیٹھ سکتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ایف بی آر کی تنظیم نو کرنی ہے، ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔

یاد رہے کہ ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف تاجروں اور جماعت اسلامی کی جانب سے آج ملک بھر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے،جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر...

اداکارہ نادیہ حسین امریکی خاتون کے معاملے پر بول پڑیں

کراچی:پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے امریکی شہری اونیجا...

حکومت کا بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ...

پیکا جیسے قوانین سے ملک کو شمالی کوریا بنا دیا گیا، حمد ﷲ

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ...