Home سیاست کینیڈا کے عام انتخابات میں بھارت اور چین کی مداخلت کا خدشہ

کینیڈا کے عام انتخابات میں بھارت اور چین کی مداخلت کا خدشہ

Share
Share

اوٹاوا:کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے کینیڈا کے عام انتخابات میں بھارت اور چین کی مداخلت کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سی ایس آئی ایس وینیسا لائیڈ نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز ریپبلک آف چائنہ آئندہ الیکشن میں کینیڈا کے جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش میں اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والے ٹولز کا استعمال کر سکتا ہے۔
اْنہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت بھی کینیڈین کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔
وینیسا لائیڈ نے کہا کہ روس اور پاکستان بھی کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلتی سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اْنہوں نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت کی سرگرمیوں اور انتخابی نتائج کے درمیان براہِ راست تعلق قائم کرنا اکثر بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس طرح کے خطرات کینیڈا کے جمہوری عمل اور اداروں کی سالمیت پر عوامی اعتماد کو ختم کر سکتے ہیں۔
وینیسا لائیڈ کے اس بیان پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے میں کبھی دلچسپی نہیں رکھتا۔
اْنہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند رہا ہے۔
بھارت کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم کی جارہی ہے ،فلسطینی وزارت خارجہ

فلسطینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ عبرانی سوشل پلیٹ فارمز...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...