Home Uncategorized ‎طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا

‎طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا

Share
Share

نئی دہلی: 32 سالہ ماں نے روز روز کے طعنوں سے دل برداشتہ ہوکر اپنے 6 سالہ گونگے اور بہرے بیٹے کو مگر مچھوں کی نہر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں اس ہولناک واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اگلے روز نہر سے گونگے بچے ونود کی لاش برآمد کرلی جس کے ہاتھوں اور پیروں پر گہرے زخم کے نشانات تھے۔

پولیس نے بچے کی ماں 32 سالہ ساوتری اور باپ 36 سالہ روی کمار کو گرفتار کرلیا۔

ماں کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر روز گونگا بچہ پیدا ہونے کا طعنہ دیتا تھا اور کل بھی یہی کہا کہ اس بچے کو کہیں جا کر پھینک آؤ۔

ساوتری نے بیان میں مزید کہا کہ میں ان جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی اس لیے کل جب شوہر نے دوبارہ جھگڑا کیا اور بچے کو کہیں پھینک آنے کا کہا تو میں نے غصے میں بیٹے کو نہر میں دھکا دیدیا۔

پولیس نے بے رحم ماں باپ کو عدالت میں پیش کیا۔ جج نے 15 روز کے ریمانڈ پر میاں بیوی کو پولیس کے حوالے کردیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...