Home نیوز پاکستان ایف آئی اے اور ڈریپ کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی غیرقانونی ادویات برآمد، ملزم گرفتار

ایف آئی اے اور ڈریپ کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی غیرقانونی ادویات برآمد، ملزم گرفتار

Share
Share

کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) کےہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی غیررجسٹرڈ شدہ،غیرقانونی،زائد المیعاد ادویات برآمد کرلیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران ملزم انوپ کمارسےمختلف غیرملکی کمپنیوں کی غیر رجسٹرڈ شدہ/غیر قانونی/زائد المیعاد ادویات برآمد ہوئیں،کارروائی شہرکےعلاقے گلشن رومی ملیرکینٹ کے قریب کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزم سے برآمد شدہ ادویات امریکہ اوردیگر ممالک کی دواسازکمپنیوں کی تیارشدہ ہیں، ملزم نےاپنے آفس میں اسٹوربنا رکھا تھا،جہاں سےوہ مذکورہ ادویات آن لائن بذریعہ فیس بک فروخت میں مصروف تھا، ملزم نےVitamindec کے نام سے فیس بک پرپیج بنارکھا تھا۔

کارروائی میں مختلف غیرملکی کمپنیوں/برانڈ کے درآمد شدہ صابن، شیمپو،کاسمیٹک مصنوعات اورنیوٹریشن ادویات بھی برآمد کی گئیں، یہ ادویات امراض قلب، کینسر ، ذیابطیس، ہائپر ٹینشن اور دیگر امراض میں استعمال کی جاتی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد شدہ ادویات اور مصنوعات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپےسےزائد ہے، ملزم درآمد شدہ ادویات اوردیگر اشیاء/مصنوعات سے متعلق دستاویزات دینے میں ناکام رہا،ملزم انوپ کماربطورسپر وائزرکام کررہاتھا۔

ملزم نے اپنے مالک کا نام دیپک کمار بتایا ہے، جو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے، ملزم انوپ کمارکندنانی ولد لال چند اوردیپک کمار تلیرجا ولد کرتارکے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 اورپاکستان کسٹمزایکٹ 1969 کےتحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے بھی چھاپے مارے جارہےہیں۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...