Home سیاست ‎ایف آئی اے نے سماجی رہنما صارم برنی کو گرفتارکرلیا

‎ایف آئی اے نے سماجی رہنما صارم برنی کو گرفتارکرلیا

Share
Share

کراچی: ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے سماجی رہنما صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی ، آج صارم برنی جیسے ہی کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کہ صارم برنی کے خلاف امریکی حکومت سے انسانی سمگلنگ کی درخواست موصول ہوئی، صارم برنی پر امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں میں انسانی سمگلنگ سمیت غیرقانونی طور بچوں کی ایڈاپشن کا بھی مبینہ الزام ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی ساوٴتھ ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ صارم برنی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اینٹی ہیومن ٹریفنگ سرکل صارم برنی پر تحقیقات کررہاہے، شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی، کیس کو میرٹ پر حل کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...