Home سیاست ‎عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

‎عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

Share
Share
  • اسلام آباد:بانی تحریک انصاف کی متنازع ویڈیو پوسٹ پر ایف آئی اے کے نوٹس پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی۔

عمر ایوب خان کی جانب سے ایف آئی اے کو نوٹس کا تحریری جواب بھجوایا گیا ہے۔تحریری جواب میں عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے ہتک آمیز نوٹس بھجوایا، جس میں مبہم، مشکوک اور غیر قانونی سوالات پوچھے گئے۔

عمر ایوب نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ نوٹس سقوطِ ڈھاکا سے جڑے واقعات سے متعلق ہے جس پر حکومت نے کمیشن قائم کیا۔ کمیشن نے 1972ء میں عبوری، 1974ء میں مکمل رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ کو نہ مسترد کیا گیا، نہ ہی اس کے مندرجات کی تردید کی گئی۔

عمر ایوب کے وکلاء کا ایف آئی اے کو تحریری جواب میں کہنا ہے کہ کمیشن نے جنرل یحییٰ خان اور جنرل امیر عبداللّٰہ نیازی کے بیانات قلم بند کیے، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کابینہ ڈویژن میں موجود ہے۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نہ تو تاریخ دانوں پر مشتمل محکمہ ہے، نہ ہی عدالتوں سے بالا کوئی ادارہ ہے، اس نوٹس کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور پارٹی سیکریٹری جنرل کو نشانہ انتقام بنانا ہے۔

عمری ایوب کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے جواب کی تیاری کے لیے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرے۔ہم نوٹس کے ذریعے کیے گئے پروپیگنڈے کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا حق بھی استعمال کریں گے، ایف ا?ئی اے کے نوٹس کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا حق بھی استعمال کریں گے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی کے قائدین کی ایف آئی اے میں طلبی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات روف حسن ایف آئی اے آفس پہنچ گئے۔

بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے متنازع ٹویٹ کیس میں ایف آئی اے نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو آج طلب کیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...