Home sticky post 3 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ کا امن و استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر خارجہ کا امن و استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

Share
Share

راولپنڈی: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے وفد کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے دوطرفہ عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا، ملاقات کا اختتام علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور حفاظت میں مدد فراہم کی ہے، وہ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاوٴس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
اس ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سینئر کابینہ ارکان بھی شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرتا رہے گا، انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چینی قیادت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور صدر شی جن پنگ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دورہ بیجنگ اور تیانجن کے لیے پْر امید ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور دوسری عالمی جنگ کے اختتام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور معدنی ترقی کے شعبوں میں چین کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے۔
انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کو چین کا آہنی بھائی اور ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وانگ ای نے مزید کہا کہ بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...