Home کھیل فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو،پاکستان اور تاجکستان کل آمنے سامنے ہوں گے

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو،پاکستان اور تاجکستان کل آمنے سامنے ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو کا میچ منگل کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی واپسی ہوگئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ایک نئی ٹیم کی طرح ابھر کر سامنے آئی ہے۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے۔

میچ سے ایک روز قبل پاکستان اور تاجکستان کی ٹیموں نے جناح اسٹیڈیم میں اسلام آباد میں بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ اسپورٹس کمپلیکس میں دن دو بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Share
Related Articles

پی سی بی نے مسلسل شکستوں پر نئے ہیڈکوچ کی تلاش کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم...

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...