Home سیاست سینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد اور پختونخوا سے امید واروں کی حتمی فہرستیں جاری

سینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد اور پختونخوا سے امید واروں کی حتمی فہرستیں جاری

Share
Share

اسلام آباد/ پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد اور پختونخوا سے امید واروں کی حتمی فہرستیں جاری کردیں۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ سینیٹ کی ایک جنرل اور ایک ٹینوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا۔ جنرل نشست پر رانا محمود الحسن اور فرزند حسین شاہ مدمقابل ہوں گے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار اور راجا انصر محمود کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے بھی سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔

اسی طرح ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سید راشد حسین، قاضی محمد انور، وقار احمد قاضی، خالد مسعود، فضل حنان، دلاور خان، قیض خان، نور الحق قادری شامل ہیں۔

سینیٹ الیکشن کے لیے جنرل 7 نشستوں پر 18 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عرفان سلیم ، دلاور خان مرزا محمد آفریدی، فیصل جاوید،طلحہ محمود، اظہر قاضی مشوانی، نیاز احمد، وقاص اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمان، عطا الحق، فدا محمد، شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی اور نور الحق قادری کے نام شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

یاد رہے کہ مراد سعید، اعظم سواتی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان سینیٹ کے الیکشن سے آوٴٹ ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...

تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،جسٹس نعیم اخترافغان

اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے مقدمے کی...

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

مظفرآباد: آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی...