Home سیاست الیکشن کمیشن اور ایوان صدر کے آمنے سامنے آنے سے حالات گھمبیر ہو جائیں گے،فردوس عاشق اعوان

الیکشن کمیشن اور ایوان صدر کے آمنے سامنے آنے سے حالات گھمبیر ہو جائیں گے،فردوس عاشق اعوان

Share
Share

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انتشار پارٹی کی واحد باقیات اب روڑے اٹکا کر حق نمک ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن اور ایوان صدر کے آمنے سامنے آنے سے حالات گھمبیر ہو جائیں گے، پوری دنیا میں غیر مستحکم نظام جمہوریت کا پیغام جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے صدر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے پر رد عمل میں کہا کہ ملک کے سپریم آفس کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، صدر کی جانب سے انتہائی عجلت میں انتخابات کی تاریخ تجویز کی گئی ہے، ان کا یہ عمل الیکشن کمیشن کے آئینی دائرہ اختیار میں مداخلت ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا اوور ڈیٹڈ پریذیڈنٹ کی اوور ڈیٹڈ ایڈوائس ملکی بدنامی کا باعث ہے، زائد المعیاد صدر کی تجاویز بھی ایکسپائری ڈیٹ کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتشار پارٹی کی واحد باقیات اب روڑے اٹکا کر حق نمک ادا کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے، نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات کی تاریخ تجویز کرنا سیاسی عدم استحکام کا باعث ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا افسوس کہ ایوان صدر ایک پارٹی ورکر کی وجہ سے بے قدر ہو رہا ہے، صدر ذاتی انا اور ہٹ دھرمی کا شکار ہو چکے ہیں جو ان کے عہدے کے منافی ہے، الیکشن کمیشن اور ایوان صدر کے آمنے سامنے آنے سے حالات گھمبیر ہو جائیں گے، پوری دنیا میں غیر مستحکم نظام جمہوریت کا پیغام جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...