Home سیاست ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

Share
Share

ڈی آئی خان:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں یارک انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی جس میں سربراہ جے یو آئی سمیت انکے ہمراہ موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

مولانا فضل ارحمان الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گزر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان واقعے کے بعد اپنے آبائی گھر عبد الخیل پہنچ گئے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے، بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملاً کوئی قدم نہیں اٹھاتی، واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے ساتھی حملے میں محفوظ رہے۔

Share
Related Articles

چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس میں شرکت کےلئے آج چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (...

امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق

روم:امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ...

مبینہ کرپشن کی تحقیقات، اسپیکر کے پی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی،تمام الزامات سے بری

پشاور:انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسپیکر خیبر پختونخوا...

حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے،لیاقت بلوچ

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال...