Home sticky post 3 سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ ریگولر بینچز تشکیل

سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ ریگولر بینچز تشکیل

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریگولربنچز تشکیل دیئے، بینچ نمبرایک چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس منیب اختر، جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ہوگا، بینچ دو میں جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل بینچ تین جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
اسی طرح بینچ نمبر چار میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے، بینچ پانچ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

یاد رہے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کریں گے۔

Share
Related Articles

دوسرا ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنےپاکستان 194 پر ڈھیر، فالو آن کا شکار

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے...

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ درج، 30 افراد نامزد

پشاور:ڈپٹی کمشنر پر گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی...

اسحاق ڈار آئندہ ماہ ملائشیا و بنگلا دیش کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اگلے مہینے...

نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد...