Home sticky post 4 پنجاب کےدریاؤں میں سلابی صورتحال،مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار لوگ متاثر

پنجاب کےدریاؤں میں سلابی صورتحال،مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار لوگ متاثر

Share
Share

لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں جاری شدید سیلابی صورتحال کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریاؤں کے طغیانی کے باعث پنجاب کے 33 سو سے زائد موضع جات اور مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب میں پھنسے ہوئے 12 لاکھ 92 ہزار افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 405 ریلیف کیمپس اور 425 میڈیکل کیمپس قائم کر کے متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 385 ویٹرنری کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ جانوروں کا علاج معالجہ کیا جا سکے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے دوران 7 لاکھ 99 ہزار جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم 83 فیصد اور تربیلا ڈیم مکمل طور پر 100 فیصد تک بھر چکے ہیں، جبکہ بھارتی بھاکڑا ڈیم 84 فیصد پر ہے۔

حالیہ سیلابی صورتحال میں 43 شہری جان بحق ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت متاثرہ شہریوں اور کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...