لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز شریف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے۔
اُنہوں نے کہا کہ 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھا کر اسے پاکستان پر مسلط کیا گیا، آج کے نوجوان کو پتا ہونا چاہیے کہ کس قسم کا کھلواڑ کیا گیا تھا، اس کا خمیازہ پاکستان کے عوام نے بھگتا، پانچ چھے سال نظام انصاف اور اپوزیشن کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ کہا گیا 56 کمپنیوں کے اندر کرپشن کی گئی، الزام لگائے گئے کہ سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، چیئرمین نیب کو طیبہ گل کے ذریعے بلیک میل کیا گیا۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا، ملزمان کے خلاف 2018ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔