Home تازہ ترین پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کے سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر نجی دورے پر سفر کر رہے تھے، یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔
گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں لیکن امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج،باضابطہ گرفتار

راولپنڈی :پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر...

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...