Home سیاست سابق چیئرمین پی ٹی آئی 3، شاہ محمود قریشی کو 2 مقدمات میں ضمانت مل گئی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی 3، شاہ محمود قریشی کو 2 مقدمات میں ضمانت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کے 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں، جج نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جائیں، جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر تو موجود نہیں تھے؟

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...