Home نیوز پاکستان ادیب، شاعر، محقق، انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم چل بسے

ادیب، شاعر، محقق، انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم چل بسے

Share
Share

اسلام آباد:پنجابی اور اردو کے سینئر ادیب، شاعر، محقق، انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

احمد سلیم کی عمر 78 برس تھی، وہ کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں لاہور میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

احمد سلیم 1945ء میں منڈی بہاء الدین کے علاقے میانہ گوندل میں پیدا ہوئے تھے، وہ نیشنل عوامی پارٹی کا بھی حصہ رہے۔

1971ء میں مشرقی پاکستان میں آپریشن کی مخالفت کرنے پر احمد سلیم کو جیل جانا پڑا۔

انہوں نے اردو اور انگریزی کی درجنوں کتابیں لکھیں، ملک کی سیاسی تاریخ پر ان کی گہری نظر تھی۔

انہوں نے پاکستانی اخبارات سے ملکی تاریخ کے اہم واقعات 4 جلدوں میں اکٹھے کیے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...