Home سیاست سابق وزیراعظم شہبازشریف کی کل لندن روانگی متوقع

سابق وزیراعظم شہبازشریف کی کل لندن روانگی متوقع

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کل لاہور سے لندن روانگی کا امکان ہے۔نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے ہمراہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی روانہ ہوں گی، سابق وزیراعظم لندن دورے کے دوران نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے ہمراہ بھی ملاقاتیں ہوں گی، لندن میں موجود سابق وفاقی وزراء بھی نواز شریف و شہباز شریف کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہو گی، ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کی بھی شرکت متوقع ہے۔

ملاقاتوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم پارٹی قائد کو ان کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...