Home نیوز پاکستان سندھ کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سندھ کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Share
Share

کراچی:سندھ کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 10 رکنی نگران کابینہ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔

کابینہ کی حلف برداری تقریب نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی موجودگی میں ہوئی۔

تقریب میں چیف سیکرٹری، قائم مقام آئی جی، صوبائی سیکرٹریز اور نگران وزراء کے فیملی ممبران شریک ہوئے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 10 رکنی نگران کابینہ سے حلف لیا، حلف لینے والے اراکین میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، یونس ڈھاگا، مبین جمانی، ایشور لعل، ارشد ولی محمد، ڈاکٹر جنید شاہ، عمر سومرو، ڈاکٹر سعد خالد نیاز، خدا بخش مری اور مسز رعنا حسین شامل ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگران کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...