Home کھیل سابق سلیکٹر بلال افضل چیئرمین پی سی بی کے مشیر مقرر

سابق سلیکٹر بلال افضل چیئرمین پی سی بی کے مشیر مقرر

Share
Share

لاہور: سابق سلیکٹر بلال افضل کو ایڈاوئزر ٹو پی سی بی چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ بلال افضل کو بطور نان ووٹنگ ممبر سینئر اور جونئیر سلیکشن کمیٹی میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

چند روز قبل عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کی وجہ سے فارغ کرنے کے بعد سلیکشن کمیٹی کی کے ارکان کی تعداد کم کی گئی تھی۔

تشکیل دی گئی نئی کمیٹی میں شامل محمد یوسف، اسد شفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ اب سینئر اور جونئیر ٹیموں کا انتخاب کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سینئر اور جونئیر سلیکشن کمیٹی میں نان ووٹنگ ممبران کو بھی حصہ بنالیا ہے۔

پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی ممبران کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے جس کے تحت سلیکشن کمیٹی میں چار ووٹنگ اور پانچ نان ووٹنگ ممبران ہوں گے۔

سلیکشن کمیٹی سینئر اور جونئیر دونوں سطح کی ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔ ووٹنگ ممبران میں ٹیم کا کپتان اور ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف اور اسد شفیق شامل ہوں گے۔

نان ووٹنگ ممبرز میں اسٹنٹ کوچ اظہر محمود، ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل، مینجر اینالسٹ حسن چیمہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ شامل ہوں گے۔

ویمن سلیکشن کمیٹی اسد شفیق، بتول فاطمہ، ٹیم کی کپتان اور کوچ پر مشتمل ہوگی۔ اس سلیکشن کمیٹی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا پہلا ٹاسک ملا ہے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...