Home sticky post 6 بجلی کی قیمتوں میں 15 روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی کے لیے فارمولا تیار

بجلی کی قیمتوں میں 15 روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی کے لیے فارمولا تیار

Share
Share

اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں 15 روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی کے لیے فارمولا تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے قیمت میں کمی کے حوالے سے سفارشات حکومت کے حوالے کردیں، بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں، آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے،بجلی کی قیمت 45 روپے 6 پیسے فی یونٹ ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 45 روپے 6 پیسے میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں، بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک پیسہ فی یونٹ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام سے وصول کیا جاتا ہے، ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز کے لیے جاتے ہیں، بجلی کی خالص اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 روپے 52 پیسے کے سرچارجز اور 67 پیسے ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بجلی 25 روپے 20 پیسے فی یونٹ بنتی ہے، سرچارجز اور ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے 45 روپے 6 پیسے والا بجلی کا یونٹ 20 روپے 4 پیسے پر آ جائے گا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی: اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی...

ڈریسنگ روم میں بابر اعظم نے انوکھی حرکت کر ڈالی

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی انوکھی حرکت...

پاکستان کی ترقی کیلئے حمایت پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ذلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان...

لاہور میں کرائے کے قاتل نے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹس لئے

لاہور: لاہور میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے...