Home سیاست بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی

بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی

Share
Share

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بنچ میں موجودگی سے آئین و قانون کے مطابق انصاف ملنے کی امید نہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے خاندان اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی مقدمہ نہ سنیں، تین رکنی ججز کمیٹی چیف جسٹس کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے مقدمات کے بنچز میں شامل نہ کرے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2019 میں قانونی ماہرین کے مشورے پر قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس بھیجنے کی سفارش کی، میری آئینی ذمہ داری کو معزز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ذاتی حملہ تصور کیا، غلط تاثر کی بنیاد پر سرینا عیسیٰ نے میرے خلاف عوام میں زہر اگلا۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کے اقدامات سے اتفاق کیا، درخواست گزار سمجھتا تھا کہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قاضی فائز عیسیٰ ماضی کو بھلا دیں گے تاہم چیف جسٹس کے کنڈکٹ سے بالکل واضح ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بنچ میں موجودگی سے آئین و قانون کے مطابق انصاف ملنے کی امید نہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...