Home نیوز پاکستان مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ایک مرتبہ پھر بجلی کاجھٹکا دینے کی تیاری

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ایک مرتبہ پھر بجلی کاجھٹکا دینے کی تیاری

Share
Share

اسلام آباد:مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک مرتبہ پھربجلی گرانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں نظرثانی شدہ درخواست دائر کر دی۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔

خیال رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...