Home سیاست بانی پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے سوا کوئی رابطہ نہیں، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے سوا کوئی رابطہ نہیں، علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تاثر دیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے سوا کوئی رابطہ نہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ یہ تاثر دیا جائے بانی پی ٹی آئی انہی کی طرح این آر او لے کر باہر آئیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ انہوں نے بڑی کوشش کی بانی پی ٹی آئی تین سال کیلئے ملک سے باہر چلے جائیں، پھر انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ہاؤس اریسٹ میں ڈال دیتے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ پھر انہوں نے کہا کہ آپ چپ رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں، یہ پیغامات ہمیں براہ راست نہیں، مختلف ذرائع سے آئے۔

انھوں نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے سوا کوئی رابطہ نہیں۔

علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کو دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے، ایک مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام، دوسرا بےگناہ لوگوں کی رہائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے جوڈیشل سسٹم کے تحت خود کو بے گناہ ثابت کر کے باہر آئیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ نہیں دے رہے کہ میری گردن پر تلوار لٹکائیں گے۔

Share
Related Articles

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...