Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیاب

بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیاب

Share
Share

اٹک:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھہ کو پنجاب کے ضلع اٹک سے بازیاب کرالیا گیا۔

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی لیکن پولیس نے ناکہ بندی کرکے تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں گاڑی کو روکا اور گاڑی رکنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، اس دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں موجود شخص نے اپنا نام انتظار حسین پنجوتھہ بتایا اور اغوا کاروں نے ان کی ٹانگیں باندھی ہوئی تھیں۔

ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ انتظار حسین پنجوتھہ کو تھانے منتقل کرکے بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظار حسین پنجوتھہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزمان میرے اہل خانہ سے دو کروڑ روپے تاوان مانگ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اور وکیل انتظار حسین پںجوتھہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے اور اس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کی گمشدگی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل علی اعجاز نے بتایا تھا کہ انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے 8 اکتوبر شام 4 بجے سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔

بعد ازاں یکم نومبر کو اٹارنی جنرل منصوت عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ انتظار حسین پنجوتھہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بازیاب ہوجائیں گے، جس کے بعد عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی تھی۔

Share
Related Articles

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...