Home highlight بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ عدالتوں سے سرخرو ہو کر جیل سے باہر نکلیں گے،علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ عدالتوں سے سرخرو ہو کر جیل سے باہر نکلیں گے،علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی :بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے ہم اپنے کیسز بین الاقوامی اداروں کے پاس لے کر جائینگے۔

علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ بانی بی ٹی آئی کہتے کہتے تھک گئے کہ میں عدالتوں کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کرکے باہر نکلوں گا۔ بانی پی ٹی نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر ان مقدمات کا سامنا کیا، بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ عدالتوں سے سرخرو ہو کر جیل سے باہر نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیا پتہ ان کو لکھائی میں مشکل پڑ رہی ہو کہ انہوں نے 190 ملین پاوٴنڈ کے فیصلہ میں کیا لکھنا ہے 250 بچوں کو مفت تعلیم دینا بانی پی ٹی آئی کا جرم ہے، آج ہمیں گاڑی میں اندر نہیں جانے دیا گیا ہم احتجاجا” پیدل اندر گئے رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے لگی ہے، یہ اور اسٹیبلشمنٹ تو ماشاء اللہ ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو مہینے پہلے پیغام آیا تھا کہ ہم آپ کے اوپر اے آئی جنریٹڈ وڈیو نکال دینگے، جب تک بانی باہر نہیں آتے ہم آپ کے سامنے ہیں لیکن سیاست میں نہیں، سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے اور اپنے لوگ ہی اس کے پیچھے لگ گئے، سلمان اکرم وہی کرے گا جو بانی کہے گا، بانی پی ٹی آئی باقی کیسز میں اندر نہیں رہ سکے تو 190ملین پاوٴنڈز میں کیسے جیل میں رہیں گے۔

علیمہ خان نے کہاکہ پی ٹی آئی اٹھ فروری سے کسی کے قبضے میں نہیں ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے اسے چلا رہے ہیں، ہم جلد بانی پی ٹی ائی کو جیل سے باہر نکالیں گے، بانی پی ٹی آئی بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹویٹر اکاوٴنٹ پر کیا کرنا ہے، مذاکرات اگر انہوں نے کرنے ہوتے ہیں تو یہ خود ہی صبح سات بجے جیل کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پوری فیملی کو اجازت ہوتی تھی انہوں نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی محدود کی ہوئی ہے، ذاتی معالج کو نہیں ملنے دیا جا رہا، بانی پی ٹی آئی چیزیں مانگتے ہیں یہ لوگ تنگ کرتے ہیں، رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس کا سن کر بانی مسکرائے انہیں بڑا مزہ آیا، ہماری کوشش ہوتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی کوئی بات مس نہ ہو، یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے پورا کریں گے اب یہ چیزیں ہم کو نہیں روک سکتیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے وہ اپنی پارٹی جیل سے چلا رہے ہیں وہ پاکستان کے لوگوں کی زبان ہیں، ہر چیز کا فیصلہ اڈیالہ جیل سے ہی ہوگا اور ابھی بھی ہو رہا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہاکہ ہمیں یہ جو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اللہ تعالی ہمارا خیال کرنے والا ہے ہم سیاست میں نہیں لیکن گھر سے نکل کر سیکھا بڑا کچھ ہے، وعدہ کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی حفاظت بھی کریں اور ہر چیز جو ان کے ساتھ کی گئی سامنے لائیں گے، جو غلطیاں اور غداریاں ہوتی ہیں اس کے اوپر بھی نظر رکھیں گے۔

Share
Related Articles

پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کولمبو:پاکستان کے محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ کولمبو میں...

پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن سیڑھیوں سے گر کر زخمی،اسپتال منتقل

لاہور:پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اسمبلی ایوان کی کارروائی کے دوران سیڑھیوں...

لاس اینجلس آگ،فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرنیوالے اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑا

لاس اینجلس :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں...