Home سیاست اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت چار ملازمین نوکریوں سے برطرف

اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت چار ملازمین نوکریوں سے برطرف

Share
Share

راولپنڈی :اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت چار ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق افسران کو اڈیالہ جیل میں قتل کی انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا،جیل افسران کے خلاف29 فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کے سیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پرانکوائری کاحکم دے رکھا تھا۔

انکوائری میں اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹومحمد اکرم سمیت7ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیا۔ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ،اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ سمیت چار افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے 30اگست کوملازمین کو شوکازنوٹسز جاری کرکے جواب طلبی کی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ذاتی سماعت میں بھی ملازمین پیش ہوئے،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ غیر حاضر رہے رپورٹ کی روشنی میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم ،آفیسر انچارج نفسیاتی وارڈاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض خان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

رپورٹ کی روشنی میں وارڈر ناصر محمود بارک انچارج کو ملازمت سے برطرف ،وارڈر امیر عباس بیٹ ڈیوٹی شفٹ کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا نائٹ ڈیوٹی افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمودالحسن کو دوسال،ہیڈ وارڈر واجد محمود کو ایک سال سروس ضبط کرنے کی سزا بھی دی گئی۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...