راولپنڈی :راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے چک بیلی روڈ پر جاوا موڑ کے قریب ٹریفک کے المناک حادتے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے سنگین حادثہ کار اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں ہوا ٹرک ڈرائیور فرار ہوجانے میں کامیاب رہا۔
پولیس کے مطابق کار جس میں دو خواتین سمیت چار افراد سوار تھے راولپنڈی سے کھنگر گاوٴں کی جانب واپس جارہی تھی کہ چک بیلی روڈ پر جاوا موڑ کے قریب ٹرک سے جا ٹکرائی حادتے کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین 38 سالہ مسماتہ شہناز صبا اور 38 سالہ مسز وقار سمیت 36 سالہ جنید شفیق اور کھنگر سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ جنید شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوجانے میں کامیاب رہا۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کا کہناتھاکہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے حادثے کو اتفاقی حادثہ قرار دیکر پوسٹمارٹم اور کسی کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی نہ کرانے کی تحریر دی جس پر ابتدائی رپورٹ درج کرلی گی اور جاں بحق ہونے والوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔