Home Uncategorized فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

Share
Share

پیرس:فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

فرانسیسی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے۔

ایمانویل میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس نے اسرائیل کو کسی بھی طرح کے ہتھیار فراہم نہیں کیے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر میکرون کو سخت الفاظ پر مشتمل خط لکھ کر کہا کہ اسرائیل آپ کی مدد کے بغیر بھی جیت جائے گا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آپ کی شرمندگی اسرائیل کی فتح کے بعد بھی گونجتی رہے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مسجد اور اسکول پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 93 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...