Home سیاست مستقبل کا انحصار تعلیم پر ہے لڑائی پر نہیں،احسن اقبال

مستقبل کا انحصار تعلیم پر ہے لڑائی پر نہیں،احسن اقبال

Share
Share

 

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری شرح خواندگی صرف 60 فیصد ہے، اگر ترقی کرنی ہے تو شرح خواندگی کو 90 فیصد کرنا ہوگا، مستقبل کا انحصار تعلیم پر ہے لڑائی پر نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہماری وزارت نے عالمی ماہرین اور سرکاری اداروں سے مل کر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن انڈکس رپورٹ جاری کی ہے، پاکستان کے 124 اضلاع کا تعلیم میں اسکور 53 فیصد آیا ہے، افسوس ناک بات یہ ہے کوئی بھی ضلع ہائی کیٹگری میں فعال نہیں ہے، رپورٹ میں 58 فیصد میڈیم کیٹگری باقی لو پرفامنگ اضلاع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شرط خواندگی صرف 60 فیصد ہے، اگر ترقی کرنی ہے تو شرح خواندگی کو 90 فیصد کرنا ہوگا، مستقبل کا انحصار تعلیم پر ہے لڑائی پر نہیں، یہ رپورٹ تعلیمی نظام کی بہتری میں بنیاد بنے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی بھی بڑی کمزوری پائی گئی، تعلیم میں ٹیکنیکل اداروں کا کردار کم ہوگیا، تعلیم پر خرچ کیے گئے وسائل کے نتائج نہیں ملے رہے، وزیر اعظم نے ایجوکیش ایمرجنسی کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے، پانچ سالہ پلان کو صوبوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...