Home sticky post 6 جواء ایپ تشہیر کیس: یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت منظور

جواء ایپ تشہیر کیس: یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت منظور

Share
Share

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی جوئے کی ایپ پروموشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت 6 جنوری تک منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پولیس کو چھ جنوری تک رجب بٹ اور ندیم نانی والے کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔
خیال رہے کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کیں ، دونوں کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...