Home sticky post 3 غزہ : اسرائیلی حملوں میں 54 شہید، گردوں کے مریضوں کا آخری سہارا بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا

غزہ : اسرائیلی حملوں میں 54 شہید، گردوں کے مریضوں کا آخری سہارا بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا

Share
Share

غزہ:اسرائیلی فورسز کے تازہ ترین وحشیانہ حملوں میں غزہ کے مظلوم شہریوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ صرف چند گھنٹوں کے دوران 54 معصوم فلسطینی شہید کر دیے گئے، اور شمالی غزہ کا واحد ڈائلیسس سینٹر نورہ الکعبی ڈائلیسس سینٹر بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ یہ مرکز 160 سے زائد گردے کے مریضوں کی زندگی کا آخری سہارا تھا۔

یہ سینٹر انڈونیشین اسپتال کا حصہ تھا اور شمالی غزہ کا واحد ادارہ تھا جہاں گردے فیل ہو جانے والے مریض اپنی بقا کی امید لیے آتے تھے۔ اب نہ وہ مشینیں بچی ہیں، نہ عملہ، اور نہ ہی وہ سہولت جسے “زندگی کی ڈور” کہا جاتا تھا۔ تباہی کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں— خون میں لت پت بیڈ، چیختے مریض، اور وہ مائیں جن کے بچوں کی آخری سانسیں ڈاکٹروں کی راہ تکتی رہ گئیں۔

اسی دوران، رفح میں امدادی اشیاء کے حصول کے لیے جمع بے بس فلسطینیوں پر ایک اور اسرائیلی حملہ کیا گیا۔ وہ لوگ جو صرف خوراک، پانی یا کسی امداد کے متلاشی تھے، گولیوں اور بارود کا نشانہ بنے۔ اس حملے میں کم از کم تین افراد شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔

یہ وہی مقام ہے جہاں اتوار کے روز بھی 31 فلسطینی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...